Encroachments 80

راولپنڈی کی سید پور اور مری روڈ پر تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف کاروائی۔

راولپنڈی:سینئر ٹریفک آفیسرراولپنڈی سید عابد عباس شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک نیو ٹاﺅن ملک عظمت نے اپنی نگرانی میںمیونسپل کارپوریشن اور لفٹر کے ہمراہ سید پور روڈ اور رابی سینٹر کے گردو نواح میں تجاوزات و نو پارکنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کے دوران گاڑیوں کو نو پارکنگ پر چالان ٹکٹ جاری کیے اورمتعدد ٹھیلے اور ریڑھیوں کو قبضہ میں لے لیا ۔ڈی ایس پی ٹریفک نیوٹاﺅن ملک عظمت کا کہنا تھا شہر میں ٹریفک کی روانی کوبر قرار رکھنے کے لیے روڈ پر موجود ریڑھی بانوں ،تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ،تاکہ روڈ یوزرز کو دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس مو قع پر سینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ نے سرکل کے تمام انچارجز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ ،اور تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بلا امتیاز کاروائی کی جائے اور شہریوں میں قوانین سے متعلق آگاہی کا بھی جاری رکھا جائے تاکہ شاہراﺅں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔ سینئر ٹریفک آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریںاور غلط پارکنگ اور تجاوزات سے گریز کریں۔