Thief gang 20

ین الاضلاعی دیما کار چور گینگ کے سرغنہ سمیت 03 ملزمان گرفتار

راولپنڈی:تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی بڑی کاروائی، بین الاضلاعی دیما کار چور گینگ کے سرغنہ سمیت 03 ملزمان گرفتار،02 کروڑ روپے مالیت کی 10مسروقہ کاریں برآمد،ملزمان مختلف اضلاع سے کاریں چوری کرتے اور ٹیمپر کرنے کے بعد آن لائن ویب سائٹس کی مدد سے فروخت کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کا ر و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے بین الاضلاعی دیما کار چور گینگ کے سرغنہ سمیت 03 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ندیم خان، ظہور شاہ اور اویس احمد شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے02 کروڑ روپے مالیت کی 10مسروقہ کاریں برآمد ہوئیں،برآمد کردہ کاروں میں 05 کرولا XLI کاریں، 02 کرولا GLI کاریں، 01 کرولا کار، 01 ہنڈا سوک اور 01 مہران کار شامل ہے،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان مختلف اضلاع سے کاریں چوری کرتے اور ٹیمپر کرنے کے بعد آن لائن ویب سائٹس کی مدد سے فروخت کرتے تھے،ملزمان راولپنڈی، فیصل آباد اور میانوالی سمیت دیگر اضلاع سے کاریں چوری کر کے ٹمپرنگ کے بعد فروخت کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے متعدد گاڑیوں کی جعلی فائلیں اور جعلی نمبر پلیٹیں بھی برآمد ہوئیں،ملزمان شہریوں کو نہ صرف کاریں چوری کرکے مالی نقصان پہنچاتے بلکہ چوری شدہ کاروں کو ٹیمپر کر کے سادہ لوح شہریوں کو فروخت کرنے کے دھندے میں بھی ملوث تھے، ایس پی پوٹھوہا ر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے بین الاضلاعی گینگ کے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے گینگ کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی سول لائن، ایس ایچ او ائیر پورٹ اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں،کا رو موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔