Without number plate 18

ؓؓؓراولپنڈی ٹریفک پولیس کابغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کے خلاف کاروائیوں کا آغاز

راولپنڈی:سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید عابد عباس شاہ نے سکیورٹی کے پیش نظر سرکل کے تمام ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کو بغیر نمبر پلیٹ ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بلا امتیاز اور بھر پور کاروائی کے احکامات جاری کر دیے۔ سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے پیش نظر تمام بڑی شاہراہوں ، ناکہ جات اور داخلی راستوں پرسپیشل سکواڈتشکیل دے دیے جوروزانہ کی بنیاد پر قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے اوردوران چیکنگ سخت کاروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا جائے گااور ایکسائز آفس سے رجسٹریشن کروانے کے بعدایکسائز آفس کی طرف سے دی گئی رسید دیکھا کر گاڑی یا موٹر سائیکل مالک کے حوالے کی جائے گی۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ ماہ بھی بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کے خلاف کاروائی کے دوران 4917چالان ٹکٹ جاری کیے اور متعدد کو تھانہ جات میں بند کیا۔سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی کامزید کہنا تھا کہ قانون میں کوئی گنجائش نہیں کہ بغیر نمبر پلیٹ ، موٹر سائیکل یا کسی قسم کی وہیکل روڈ پر چلے لہذا شہری بھی ذمہ داری کا مظاہر کریں اورقانونی کاروائی سے بچنے کے لیے کمپیو ٹرائزنمبر پلیٹ کا استعمال کریں اور اپنی گاڑی اورموٹر سائیکل کی رجسٹریشن کروائیں۔