Assistant Sub-Inspector 20

پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی :تھانہ صادق آباد میں پولیس کانسٹیبل کے خلاف خاتون کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، فوری قانونی کاروائی کا حکم،کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس کو خاتون نے درخواست دی کہ کانسٹیبل عقیل نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی ہے،خاتون کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کاروائی کا حکم دیا،سی پی او کے حکم پر کانسٹیبل عقیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا،ایس پی راول نے بتایاکہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے میڈیکل پراسس کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، کانسٹیبل عقیل کے خلاف محکمانہ کاروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شفافیت کے اصول پر عمل پیرا ہے، قانون شکنی کوئی بھی کرے بلا تفریق کاروائی کی جائے گی،خواتین کے ساتھ ہراسگی، تشدد اور زیادتی جیسے جرائم کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔