Day Care Center 23

لیڈیز پولیس کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ڈے کیئر سینٹر قائم،

راولپنڈی:سی پی او راولپنڈی کا لیڈیز پولیس افسران کی سہولت کے لیے ایک اور احسن اقدام، لیڈیز پولیس کی سہولت اور انکے بچوں کی دیکھ بھال کے پیش نظر ڈے کیئر سینٹر قائم، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،سی پی او۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی جانب سے پولیس فورس کی ویلفیئر اور سہولت کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او نے لیڈیز پولیس افسران کی سہولت کے لیے ایک اور احسن اقدام کا آغاز کرتے ہوئے ڈے کیئر سینٹر قائم کر دیا گیا ہے،ڈے کیئر سینٹر وویمن پولیس اسٹیشن میں قائم کیا گیا ہے،ڈے کیئر سینٹر کے قیام کا فیصلہ لیڈیز پولیس افسران کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ز کے دورے کے دوران لیڈی پولیس افسران نے اپنی ڈیوٹی اوقات کے دوران بچوں کی سہولت کے لیے ڈے کیئر سینٹر کے قیام کی درخواست کی تھی،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے ڈے کیئر سینٹر کا آغاز کر دیا، ڈے کیئر سینٹر کے اوقات کار 08بجے دن سے شام04بجے تک ہیں اورسینٹر کی نگرانی ایس پی سیکورٹی زنیرہ اظفر کریں گی، ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کی سہولت کے لیے بیڈ، کچن، انورٹرAC،مائیکرویو اوون،باتھ روم، بچوں کی کھیل و تفریح کے لیے LED اور جھولے لگائے گئے ہیں جبکہ بچوں کی پڑھائی کے لیے رائیٹنگ بکس اور وائٹ بورڈزجیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں،ڈے کیئر سینٹر کے قیام سے لیڈیز پولیس افسران کو ڈیوٹی اوقات کے دوران بچوں کی دیکھ بھال کے مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو گا، ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی،ڈے کیئر سینٹر کے قائم کرنے پر لیڈیز پولیس افسران نے سی پی او راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی پی او راولپنڈی کی جانب سے لیڈیز پولیس افسران کے لیے یہ اقدام خوش آئند ہے،اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ لیڈیز پولیس افسران کا کردار محکمہ پولیس میں انتہائی اہم ہے اور دور حاضر کا تقاضا ہیکہ لیڈیز پولیس افسران کو اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کے لیے مناسب موقعہ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہتر انداز سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے سکیں،ڈے کیئر سینٹر کا قیام خواتین پولیس افسران کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس سے خواتین پولیس افسران ڈیوٹی اوقات کے دوران اپنے بچوں کی دیکھ بھال کی فکر سے آزاد رہیں گی اور کار سرکار انجام دہی موثر انداز سے کر سکیں گی۔