SP President 60

ایس پی صدر کا تھانہ صدر بیرونی کااچانک دورہ،

راولپنڈی:ایس پی صدر کا تھانہ صدر بیرونی کااچانک دورہ، دورے کے دوران تھانہ کی بلڈنگ،رہائشی بیرکس، حوالات،فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈکا جائزہ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے تھانہ صدر بیرونی کا اچانک دورہ کیا، دورے کے دوران ایس پی صدر نے تھانہ کی بلڈنگ،حوالات، فرنٹ ڈیسک، رہائشی بیرکس کی صفائی اور تھانے کے ریکارڈ کاتفصیلی جائزہ لیا،اس موقعہ پرایس ڈی پی او صدر سرکل سعود خان بھی ایس پی صدر کے ہمراہ تھے،ایس پی صدر نے دورے کے دوران تھانے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیااور فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں و حکم نامہ طلبی پر ای -ٹیگ کے اجراء کی چیکنگ بھی کی، اس موقعہ پر ایس پی صدر کا کہناتھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،ڈیوٹی کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دی جائے، تھانہ کی صفائی کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔