Drugs 22

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزا سنا دی

راولپنڈی:معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزا سنا دی،ملزم کو 05سال 06ماہ قید اور 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،سی پی او کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے منشیات سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جا رہا ہے، ٹھوس شواہد اور مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دے رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم اسدرضا کو سزا سنا دی،ملزم کوجرم ثابت ہونے پر 05سال 06ماہ قید اور 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کی جانب سے منشیات سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جا رہا ہے، ٹھوس شواہد اور مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دے رہی ہیں،اسد رضا کو تھانہ آراے بازار پولیس نے جون 2020میں 2200گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا گیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کی زیر نگرانی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم نے مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت کی جج فرخندہ ارشد ASJنے ملزم اسد رضا کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔