Open court 17

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

راولپنڈی : شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری،سی پی او راولپنڈی نے شہریوں کے مسائل سن کر موقعہ پر احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے29 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی،درخواستوں پر سی پی او راولپنڈی نے قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کیں،سی پی اونے کہا کہ میری طرف سے مارک کردہ درخواستوں پرقانونی کاروائی کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر یقینی بنایا جائے،اُنہوں نے کہا کہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں،شہری کی درخواست تھانے یا چوکی میں موصول ہونے پر ای-ٹیگ کے فوری اجراء کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔