Thalassemia 18

تھیلیسمیاکے مریضو وں کی مشکلات کم

راولپنڈی: تھیلیسمیاکے مریضو وں کی مشکلات کم کرنے اور انہیں خون فراہم کرنے کے سلسلے میںپاکستان سویٹ ہوم ” پاپا جانی بلڈ بنک ” مصریال روڈ اکبر سستا بازار میں سید جمال شاہ کی زیر نگرانی قائم کیا گیا جس میں سینکڑوں شہروں نے خون کے عطیات دیئے ۔بلڈ بنک کیمپ میںتھیلیسمیا کے مریض بھی شامل ہوئے اور انہوں نے شہریوںکی جانب سے خون کے عطیات دینے پر تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کینٹ کے علاقہ مصریال روڈ اکبر سستا بازار میں سید جمال شاہ کی نگرانی میں پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان “پاپا جانی بلڈ بنک ” کیمپ لگایا گیا۔ کوروناوائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہونے سے تھیلیمیا کے مریض اس وقت خون نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ان مریضوں کو خون فراہم کرنے کے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے پاپا جانی بلڈ بنک کے نام سے ملک بھر میں خون اکٹھا کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہوا ہے جس کے لیے مصریال روڈاکبر سستا بازار میں کیمپ لگایا گیا ہے جس میں سینکڑوںکی تعداد میں شہریوں نے خون کے عطیات دیئے ۔ اس موقع پر سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان ،سیدجمال شاہ، طاہر شاہ، دائودشا عبدالصمد شاہ، عثمان شاہ ،جنید شاہ اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی وہاںموجود تھی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہو م کے سربراہ زمرد خان کا کہنا تھا کہ خون کے عطیات کے لیے یونیورسٹریز ، کالجز اور تعلیمی ادارے بہترین ذریعہ تھے لیکن کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے سے تھیلیسمیا اور ہیموفلییا کے مریضوں کو خون کی فراہمی کم ہو گئی ہے ۔ پاکستان سویٹ ہوم نے ملک بھر میں پاپا جانی بلڈ بنک کے نا م سے مہم شروع کی ہوئی ہے تاکہ ان مریضوں کو بروقت خون فراہم کیا جاسکے ۔ زمردخان کا کہنا تھا کہ شہری خون کے عطیات دینے میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیںہم پاکستان کی عوام کے مشکور ہیں یہ وہ کارخیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔