Explosion 19

تھانہ گنجمنڈی کے علاقہ میں دھماکہ،

راولپنڈی:تھانہ گنجمنڈی کے علاقہ میں دھماکہ، 17 افراد زخمی،واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، سینئر پولیس افسران اور پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکہ کی جگہ پر آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے بھی دورہ کیا، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس اور سینئر افسران نے واقعہ سے متعلق ابتدائی بریفنگ دی، بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقعہ پر تحقیقات کر رہے ہیں،واقعہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا،ابتدائی تحقیقات میں بظاہر کریکر یا دستی بم دھماکہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں حتمی رائے دی جا سکے گی۔