Traffic rules 20

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 33443چالان کیے

راولپنڈی:سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ نومبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 33443چالان ٹکٹ جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج چالان برانچ حماد شعیب نے بتا یا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ قانون کی پاسداری نہ کرنے پر 33443گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے11455950روپے کا جرمانہ کیاجبکہ کہ 309گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کاغذات نہ ہونے پر مختلف تھانہ جات میں بند کروایا۔اس موقع پرسینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹ نہ لگانے، نو پارکنگ اور غلط پارکنگ ،اوور لوڈنگ ، ون وے کی خلاف ورزی اور خاص طور پر اشارہ توڑنے والوں کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی،کیونکہ اشارہ توڑنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی لینے کا بھی سبب بنتے ہیں۔ ان کا مزیدکہنا تھاکہ راولپنڈی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر اور مثالی بنانے کے لیے بہت جلد اہم فیصلے کر کے ان پر عملد ر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں،سیٹ بیلٹ باندھیں،لائن اور لین کی پابندی کریں اور ٹریفک قوانین کو ایمان کا حصہ سمجھ کر اس پر عمل کریں۔