Violence 20

گھریلو ملازمہ مافیا پر تشدد کا واقعہ،سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس

راولپنڈی:تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں کم سن گھریلو ملازمہ مافیا پر تشدد کا واقعہ،سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس، فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں کم سن گھر یلو ملازمہ مافیا پر تشدد کے واقعہ کا سی پی اومحمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی،ویسٹریج پولیس نے سی پی او کے احکام پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا، کم سن بچی مافیا قدیر کے گھر واقع ریلوے سکیم 5 میں ملازمہ تھی،ملزم قدیر نے اہلیہ طیبہ کے ساتھ مل کر تشدد کیا، ملزمان نے تشدد کے علاوہ 12 سالہ بچی مافیا کے سر کے بال بھی کاٹ ڈالے تھے، ایس پی پوٹھوہار نے بتایاکہ کم سن بچی مافیا کی والدہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ معزز عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے، سی پی اومحمد احسن یونس نے کہاکہ بچوں پر تشدد قطعاً نا قابل برداشت ہے، معصوم پھولوں پر تشدد کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔