Wow Kent 22

تھانہ واہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی،

راولپنڈی:تھانہ واہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی، بجاڑ گاؤں کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد،زخمی ڈاکوؤں ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق 03 ڈاکؤوں نے رات لب ٹھٹھو کے علاقہ میں ایزی پیسہ شاپ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دوکاندار ذاکر کو فائرنگ کر کے زخمی کیا اود فرار ہوگئے تھے،واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر موقعہ پر پہنچی اور دوکاندار کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈکیتی کی واردات کے فوری بعد واہ کینٹ پولیس نے ناکہ بندی کر کے علاقے میں ڈاکؤوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا، بجاڑ گاؤں کے قریب پولیس کو قریب آتا دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 02 ڈاکو زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزمان کا تیسرا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا موقعہ سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، دونوں زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ایس ایچ اونے بتایاکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائیگا،ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس جرائم کی بیخ کنی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، فرض کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے اور پولیس پر حملہ آور ہونے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے بروقت ریسپانس اور فائرنگ کا بہادری و دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے 02 ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے پر ایس پی پوٹھوہار اور واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔