Blood bank camp rwp 25

بلڈ بنک کیمپ

راولپنڈی پاکستان سویٹ ہومز کے زیر اہتمام “پاپا جانی بلڈ بنک “کے نام سے خون اکٹھا کرنے کے لیے کیمپ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں لگایا گیا۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں پاکستان سویٹ ہوم کے زیر اہتمام لگائے گئے بلڈ بنک کیمپ میں اے ایف آئی سی کی بریگیڈیر محترمہ نزہت، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری طارق جاوید، سینئر سول جج شاہد اعوان اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کپیٹن ( ر ) انوارالحق نے دورہ کیا ۔ پاکستان سویٹ ہومز کیڈٹ کالج کے طلبا نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا اور ووکلا کو خون کے عطیات دینے کے لئے آگاہی دی جبکہ ممبر پنجاب بار کونسل اشفاق کہوٹ، ظہیر ارشد اعوان ، ذوالفقار عباس نقوی ، ممبر پنجاب بار کونسل اسد عباسی ، سید جمال شاہ ، سیکرٹری راولپنڈی بار غلام مصطفیٰ کمال ، سیکرٹری راولپنڈی بار یاسر محمود چھٹہ، جوائنٹ سیکرٹری اخلاق اعوان ، حسینین زمرد خان ، توفیق آصف ، ساجد ستی ، شیخ سیلمان ، راجہ قیصر، فیصل جمیل چوہان ، راجہ ساجد اسحاق، جی ایم شاہ، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری یٰسین ، پی ٹی آئی کے رہنما ساجد خان ، سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ “پاپا جانی بلڈ بنک “دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےبریگیڈیر محترمہ نزہت نے کہا کہ ہم زمرد خان کے مشکور ہیں ۔کورونا وائرس کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو اس وقت خون کی اشد ضرورت ہے ان کی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے زمرد خان نے جو اقدام اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہیں ۔ ہم زمرد خان اور تمام ووکلا برادری کے مشکور ہیں جنہوں نے اس کارخیر میں حصہ لیا۔ آج زمرد خان نے سویٹ ہومز کے پاپا جانی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے وکیل ہونے کا بھی ثبوت دیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں ۔ ڈسٹرکٹ اینڈی سیشن جج چوہدری طارق جاوید کا کہنا تھا کہ آج کا دن میری زندگی کا بہترین دن ہے ۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کا اس وقت خون کی اشد ضرورت ہے اور کورونا وائر س کی وجہ سے مریضوں کو جو مشکلات درپیش ہیں اس صورتحال میں زمر د خان نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں بلڈ بنک لگا کر ہمیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ ہم اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر تعلیمی ادارے ، سکول کالجز، یونیورسٹیز اور مختلف ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مریض ، بچے اور بزرگ خون نہ ملنے کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہیں۔ مریضوں کی اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان کی کاوشوں سے “پاپا جانی بلڈ بنک ” کے نام سے خون اکٹھا کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ہم اس کارخیر میں ان کے ساتھ ہیں  ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق کا کہنا تھا کہ بلڈ بنک کیمپ لگا کر انسانیت کو بچایا جا سکتا ہے ۔ کسی انسان کی جان بچانا سب سے بہترین عمل ہے۔ راولپنڈی ضلعی انتظامیہ ان کے کام کو سراہتی ہے ۔ پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان کا کہنا تھا کہ “پاپا جانی بلڈ بنک ” کیمپ پاکستان کے چاروں صوبوں میں لگائے جائیں گئے ۔ جب کہ بلڈ بنک کیمپ مہم کے سلسلے کے موقع پر پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان کا کہنا تھا کہ تمام شہری اس کار خیر میں ہماری مدد کریں اور اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں ۔