38

پریس کلب بھارہ کہو کے نئے ممبرز کی حلف برداری کی تقریب

پریس کلب بھارہ کہو کے نئے ممبرز کی حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی جس میں پریس کلب بھارہ کہو کے نئے ممبرز بننے والے اراکین نے حلف اٹھایا حلف برداری کی تقریب کی صدارت قاری سہیل عباسی نے کی اور نئے اراکین پریس کلب بھارہ کہو سے حلف لیا تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اور راجہ اشفاق سرور کے بیٹے اسامہ اشفاق سرور نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی اور پریس کلب بھارہ کہو کے نئے عہدیداران سے حلف لیا ، اس موقع پر پریس کلب بھارہ کہو کے صدر محمد نسیم نون اور جنرل سیکریٹری پروفیسر وقار عباسی نے نئے اراکین پریس کلب کو مبارکباد پیش کی اور پریس کلب کی بہتری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔