ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ علی رفیق کی پولیو آگاہی مہم واک میں شرکت
واک کا مقصد لوگوں کو اس کی افادیت اور اہمیت کا احساس دلانا ہے۔ ڈی پی ٹریفک علی رفیق
راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ علی رفیق نے بینک روڈ صرد میں مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے منعقد کی جانے والی پولیو آگاہی مہم واک میں شرکت کی۔آگاہی مہم واک میں اے سی کینٹ نوشین اسرار ،مرکزی صدر شیخ حفیظ، ڈی ایس پی ٹریفک علی رفیق کے علاوہ بڑی تعداد میں شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ سرکل علی رفیق کا کہنا تھا کہ پولیو آگاہی مہم واک کا مقصد پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کو اس سے پیدا ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ اس کی افادیت اور اہمیت کا احساس دلانا ہے