cpo rewalpindi 19

-ٹیگز کا اجراء لازمی قرار

راولپنڈی:سی پی او محمدا حسن یونس کا ایک اور انقلابی اقدام،شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکم نامہ طلبی پر ای-ٹیگز کا اجراء لازمی قرار، ای-ٹیگز کے اجراء سے سینئر پولیس افسران تھانے میں تفتیش یا دریافت کی غرض سے طلب کیے جانے والے افراد کی مانیٹرنگ کر سکیں گے،حکم نامہ طلبی اور ای-ٹیگز کے بغیر تھانہ میں تفتیش یا دریافت کی غرض سے شہری کو بلانے والے پولیس افسران کے خلاف کاروائی ہو گی،تمام تھانوں اور پولیس چوکیوں میں حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس کی جانب سے پولیسنگ میں جدت کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور انقلابی اقدام کا آغاز کیا ہے، سی پی او نے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکم نامہ طلبی پر ای-ٹیگز کے اجراء کو لازمی قرار دے دیا، ای-ٹیگز کے اجراء سے سینئر پولیس افسران تھانے میں تفتیش یادریافت کی غرض سے طلب کیے جانے والے افراد کی مانیٹرنگ کر سکیں گے،سی پی او محمدا حسن یونس کے خصوصی احکامات پر عملدرآمد کو تمام تھانوں اور پولیس چوکیوں میں یقینی بنایا جا رہا ہے،سی پی او نے تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس چوکیوں کے انچارج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حکم نامہ طلبی اور ای -ٹیگز کے اجراء کے بغیرکسی بھی شہری کوتفتیش یا دریافت کے لیے تھانے نہ بلایا جائے،اس سلسلے میں کوتاہی /غفلت برتنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اس موقعہ پر سی پی او محمدا حسن یونس کا کہناتھا کہ حکم نامہ طلبی اور ای -ٹیگز کے اجراء سے تھانوں میں تفتیش یا دریافت کے لیے طلب کیے جانے والے افراد کی نہ صرف مانیٹرنگ کی جا سکے گی بلکہ اس اقدام سے شفافیت کے عمل کو تقویت ملے گی، اقدام سے نہ صرف مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزما ن کی تفتیش نہ کیے جانے کی شکایا ت کا ازالہ ہوسکے گابلکہ بے جا طور پر شہریوں کو تھانہ طلب کرنے کی شکایات کا بھی ازالہ ہوگا،تھانوں میں تفتیش یا دریافت کی غرض سے بلائے جانے والے افراد کا ڈیٹا بھی مرتب ہوسکے گا، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔