Traffic Advice 20

سینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ کا نیو ٹاﺅن اور سٹی سرکل میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ نے شہر میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نیو ٹاﺅن اور سٹی سرکل کا سپرائز وزٹ کیااور ٹریفک کی روانی کو بہتر طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے احکامات جاری کیے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹریفک پولیس کے سینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ نے گزشتہ روز شہر میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نیو ٹاﺅن سرکل اور سٹی سرکل کا سپرائز وزٹ کیا۔اس موقع پر انھوںنے سرکل اور سیکٹر انچارجز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر طریقے سے بر قرار رکھنے کے لیے سپیشل سکواڈ کے ذریعے روڈ پر موجود ریڑھی بانوں تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف بڑے پیمانے پربلا امتیاز آپریشن کیا جائے ۔رش والے اوقات میں ٹریفک سگنل کو مینول کرکے ٹریفک کو چلایا جائے تاکہ روڈ یوزرز کو دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انھیں ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔اس کے ساتھ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے لیے بریفینگ کا عمل بھی جاری رکھا جائے ۔ انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ کسی قسم کی قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور نو پارکنگ، غلط پارکنگ اور تجاوزات سے گریزکریں اور ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔