Polio 78

پولیو سٹاف کی سیکورٹی کے لیے 663ٹیمیں تشکیل دی گئیں

راولپنڈی : سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پرانسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی کے انتظامات، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے1000 سے زائدپولیس افسران تعینات،پولیو سٹاف کی سیکورٹی کے لیے 663ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی میں منعقدہ انسدادپولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ، پولیو سٹاف کی حفاظت کے لیے باقاعدہ سیکورٹی پروگرام جاری کیا گیا،انسدادپولیو مہم مورخہ30نومبر سے 04دسمبر 2020ء تک جاری رہے گی،سیکورٹی پروگرام کے مطابق پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے 663ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے 1000 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں ،سیکورٹی انتظامات کو موثر بنانے اور مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا، سیکورٹی پروگرام میں سینئر افسران اور ایس ایچ اوزکو ہدایات دی گئی ہیں کہ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران کو بار بار چیک اوربریف کریں ،پولیو سٹاف کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے،دوران ڈیوٹی پولیس افسران اپنی حفاظت کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دیں ،ایلیٹ سیکشن اورتھانہ کی موبائل پٹرولنگ موثر گشت کو یقینی بنائیں ،راولپنڈی پولیس شہریوں کی سیکورٹی سمیت پولیو سٹاف کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلارہی ہے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔