Court 16

راولپنڈی عدالت نے تنویر کو عمرقید اورلاکھوں روپے جرمانہ کی سزا سنادی،

راولپنڈی:معزز عدالت نے ڈکیتی کے دوران ساتھی کو قتل کرنے والے نامزد ملزم تنویر کو عمرقید اورلاکھوں روپے جرمانہ کی سزا سنادی،ملزم نے اپریل 2019 میں ڈکیتی کے دوران اپنے ہی ساتھی کو فائرنگ سے ہلاک کردیاتھا ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی معزز عدالت نے ڈکیتی کے دوران ساتھی کو قتل کرنے والے نامزد ملزم تنویر کو عمرقید اور05لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،ملزم نے گزشتہ سال راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں نعمت خان نامی شخص سے اس وقت ڈالرز چھیننے کی کوشش کی جب وہ مال پلازہ منی چینجر کے پاس ڈالرز تبدیل کروانے آرہاتھا،اسی دوران مزاحمت پرملزم تنویر کی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی سخاوت زخمی ہو کرگرپڑا جو موقعہ پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،جبکہ ملزم تنویرموقعہ سے فرار ہوگیاتھا،ملزم اوراس کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے پیشہ وارانہ طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم تنویرکی گرفتاری کویقینی بنایا،مال مسروقہ کی برآمد گی عمل میں لائی گئی اورڈکیتی کے دوران چھینی گئی رقم برآمد کی گئی،اورتفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،ملزم کو چالان عدالت کرنے کے بعد سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے انوسٹی گیشن برانچ کو موثر پیروی کے واضع احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ہدایات بھی دیں کہ تمام سنگین مقدما ت میں عدالتی پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھاجائے، ملزم تنویر کو جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے عمرقیداورلاکھوں روپے جرمانہ کی سزا سنائی،سنگین مقدمہ میں ملزمان کو قرار واقعی سزا سنائے جانے پر سی پی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، لیگل وکینٹ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و سزایابی انتہائی اہم ہے اورانصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔