news long 15

نومبرکے دوران 04اہم مقدمات میں ملزمان کو سزاسنائی گئی

راولپنڈی :سی پی اومحمد احسن یونس کی بہترین حکمت علمی،ماہ نومبرکے دوران 04اہم مقدمات میں ملزمان کو سزاسنائی گئی،سی پی اونے نہ صرف تفتیش بلکہ پیروی مقدمات کے لیے سینئرافسران کو نگران مقرر کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دیا،تمام مقدمات پر سی پی اومتعلقہ ٹیموں سے مسلسل فالواپ لیتے رہے،ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنا انصاف کی جیت ہے،راولپنڈی پولیس نے بھرپور محنت سے اسے یقینی بنایا۔تفصیلات کے مطابق سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس کی موثر پولیسنگ کی بدولت ماہ نومبرکے دوران بچوں سے زیادتی کی ویڈیو زڈارک ویب پر شائع کرنے والے ملزم سہیل ایاز کو03بار سز ائے موت اور03بار عمرقیدجبکہ ساتھی ملزم خرم طاہرعرف کالوکو 07سال قید کی سزادینے کا حکم سنایا،ماہ رمضان میں ڈیوٹی کے دوران ٹریفک وارڈن شاہد ٹریفک وارڈن شاہد سرور کو سال 2018میں شہید کر نے والے ملزم راجہ رائید کو 03بار سزائے موت جبکہ ملزم کے ساتھی عمران اقبال کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، کلر سیداں شاہ باغ پٹرول پمپ پر ڈکیتی معہ دوہرے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالوہاب کو سزائے موت جبکہ ملزم عدنان فاروق کو عمر قید کی سزا سنائی،سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،سی پی او کے حکم کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی صدرضیا ء الدین احمد کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے پیشہ وارانہ طریقہ تفتیش اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مارچ 2020 میں ملزم عدنان فاروق جبکہ اپریل 2020 میں ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کیا، جبکہ 02کمسن بیٹوں اور01بیٹی کے قاتل باپ نور محمد کو 03بار سزائے موت 07سال قید کی سزا سنائی دینے کے احکاما ت جاری کیے،تھانہ جاتلی کے علاقے میں ملزم نے 03کمسن بچوں کو اپنے گھر میں موجود آہنی پٹی میں بندکرکے قتل کر دیا اورکراچی فرار ہوگیا،ملزم کو روہڑی ریلوے اسٹیشن سے گرفتارکیاگیاتھا،سی پی او محمد احسن یونس نے سنگین مقدمات میں ملوث گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل کی زیرنگرانی سینئر پولیس ولیگل افسران پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دیں،تشکیل کردہ ٹیموں نے مقدمات کی پیشہ وارانہ تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، جس پر معزز عدالتوں نے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا دینے کے احکاما ت جاری کیے، لواحقین اورسول سوسائٹی افراد نے سی پی اومحمد احسن یونس کی بہترین حکمت عملی اورتفتیشی ٹیموں کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے پر خراج تحسین پیش کیا،اس موقعہ پر سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ مجرم کی بروقت گرفتاری اورٹھوس شواہد کی بناء پر چالان کرنے پر تفتیشی ٹیمیں داد اورتحسین کی مستحق ہیں،ملزمان کو سزا ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے جسے راولپنڈی پولیس نے بھرپور محنت کے ذریعے یقینی بنایا۔