Gulshanabad Sharif 23

آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف

راولپنڈی نبی آخر الزماں ﷺ انسانیت کی معراج ہیں اور انہوں نے اللہ کے دین کو لوگوں تک پہنچایا آپﷺ کی آمد سے زمین، فضا، انسانی فکر اور معاشرتی تہذیب و تمدن کو پاکیزگی نصیب ہوئی۔ انسان کو انسانیت کی حقیقت سے شناسائی ہوئی نفرتیں مٹ گئیں اور محبتوں کے چراغ روشن ہوئے۔ا ن خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف پیر سرکار جی نے عظیم الشان سالانہ عرس غوث الوریٰ و ماہانہ گیارھویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیرسرکار جی نے کہا کہ حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒشریعت، طریقت اور حقیقت کے امام ہیں۔ اسلام کی سربلندی، دین کی ترویج و اشاعت، تعمیر شخصیت اور کردار سازی کے عمل میں آپؒ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔قرب الہیٰ کے حصول اور نبی کریمﷺ کی ذات اقدس نبھانے کے لیے غوث اعظم نے اپنی ساری زندگی وقف کر دی تھی۔اجتماع سے حضرت علامہ مولانا پیر محمد ابو بکر چشتی نے حضرت غوث پاک کی سیرت پر خصوصی خطاب کیااور کثیر تعداد میں علماء کرام و مشائخ عظام جن میں پیر محمد قاسم سیفی،قاری محمد الیاس قادری،صاحبزادہ علامہ عمر حیات نقشبندی،قاری محمد ممتاز چشتی،صاحبزادہ علی رضا ارشد،حافظ محمد تنویر قاسمی، الحاج گل تعارف نقشبندی، محمد بشربٹ، قاری کامران زرین ستی ودیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اختتامِ محفل پیر سرکارجی نے امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔