18

غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں

راولپنڈی پولیس کا غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،04ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم محبت خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے گیس، سلنڈرز، الیکٹرک کانٹا اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے03ملزمان شیر علی،محمد وسیم اور عبدالجبار کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈرز، الیکٹرک کانٹے اور دیگرآلات ریفلنگ برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔