Weapons on social media 59

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،07ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم امجد اقبال کو گرفتار کر کے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان جنید جاوید اسلم،عمر اعجاز اور سید محمد حسن کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے03پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کامران حسین کو گرفتار کر کے01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ایس ایچ او آراے بازارنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد پرویز کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ ا وٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فراز گل کو گرفتا رکر کے01پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دی۔