Open court 14

کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر موقعہ پر احکامات جاری کیے

راولپنڈی : سی پی او راولپنڈی کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری،سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر موقعہ پر احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے40 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی،مارک کردہ درخواستوں پرقانونی کاروائی کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں تاخیر ناقابل برداشت ہے،سی پی او نے ایس ایچ اوز اورانچارج چوکیات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے، مقدمات کی ناقص تفتیش انصاف کے حصول میں رکاوٹ کا باعث ہے، تھانوں اورچوکیوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور ان کی درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں