Khalid Mehmood 12

ایلیٹ فورس کے جوان خالد محمودنے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک وارڈن محمد عرفان اور ایلیٹ فورس کے جوان خالد محمودنے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔گمشدہ پرس تلاش کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن محمد عرفان اور ایلیٹ فورس کا جوان محمد خالد سرسید روڈ پر ڈیوٹی پر موجود تھے کہ انھیںسڑک پر گرا ہوا ایک پرس ملا ۔ جب پرس کھول کر دیکھا تو اس میںتقریبا28ہزار وپے کیش رقم، اے ٹی ایم کارڈز اور کچھ قیمتی کاغذات موجود تھے ۔جس پر دونوں افسران نے ایمانداری کا مظاہر کرتے ہوئے پرس میں موجود یونیورسٹی کارڈ کے ذریعے اس کے اصل مالک کو تلاش کر کے پر س اس کے حوالے کیا ۔پرس واپس ملنے پر اس کے مالک محمد خالد نے سٹی ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ سرکل اجمل ستی نے دونوں اہلکاروں کو ان کی ایمانداری پر انھیںسراہتے ہوئے کہا کہ فرض شناس، دیانتداراور ایمانداراہلکارمحکمہ پولیس کے تشخص اور وقار کو بحال کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں