16

غلط پارکنگ، ناقابل قبول، شہری غلط پارکنگ سے گریز کریں۔ انچارج لفٹر کمال احمد

راولپنڈی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے لفٹر سکواڈ نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران شہر میں ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ، ڈبل پارکنگ اور نو پارکنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی۔ اس ضمن میں ٹریفک سٹاف کے لفڑ سکواڈ نے10ہزار 35موٹر سائیکل اور گاڑیوں لفٹر کے ذریعے لفٹ کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی۔تفصیلات کے مطابق انچارج لفٹر سکواڈ کمال احمد نے بتایا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے لفٹر سکواڈ کے ذریعے گزشتہ ماہ راولپنڈی شہر میں غلط پارکنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی یہ کاروائی راولپنڈی شہر کی مین شاہراہوں اڈیالہ روڈ،مال روڈ،مری روڈ،کینٹ صدر،پشاور روڈ،جوڈیشنل کمپلیکس،جہلم روڈ،راجہ بازار، سٹی صدر رود،لیاقت روڈ، کالج روڈ،سرکلر روڈ، کمرشل مارکیٹ،صادق آباد،اندرون شہر کی مارکیٹوں،بازاروں اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کی گئی۔انچارج لفٹر سکواڈ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پارکنگ قوانین اور دیگر قوانین سے متعلق بریفنگ دینے کا عمل بھی جاری ہے تاکہ شہری ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے غلط پارکنگ سے گریز کریں ۔غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ آئند بھی جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں