Eid Milad-un-Nabi 16

عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پرامن طورپراختتام پذیر

راولپنڈی :عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پرامن طورپراختتام پذیر،راولپنڈی پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات،عید میلاد النبیﷺ کے موقعہ پر جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے، آری پی او اور سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ڈیوٹی کے متعلق ہدایات دیں۔تفصیلا ت کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پرامن طورپراختتام پذیر ہو گئے،راولپنڈی پولیس کی جانب سے عیدمیلاد النبیﷺ کے جلوسوں کو پر امن بنانے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے،عید میلاد النبیﷺ کے موقعہ پر جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے،ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر اور سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے مرکزی جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا،مرکزی جلوس کے آغاز سے قبل جلوس کے روٹ کی مکمل سرچنگ وسویپنگ کی گئی،جلوس کے روٹ میں آنے والی گلیوں،ڈائیورژن پوائنٹس اوردیگر راستوں کوکنٹینر ز، بیرئیراورخاردارتاروں کے ذریعے بند کیاگیا،جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے تھے جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے بھی موثر انتظاما ت کیے گئے تھے،آرپی او راولپنڈی عمران احمر نے سیکورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے سنیئر پولیس افسران کو ہدایات دی کہ ڈیوٹی کو بار بار چیک اور ربریف کریں، ڈیوٹی کو الرٹ رکھتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نظری رکھی جائے، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے جلوس کے پر امن اختتام پر پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی جانفشانی اور انتھک محنت کے باعث عید میلاد النبیﷺ بخیریت گزرا جو کہ قابل تحسین ہے۔