cpo 12

سی پی او راولپنڈی کی طرف سے کرکٹ میچز کے دوران اچھی ڈیوٹی کرنے پر وارڈنز کو شاباش

سی پی او راولپنڈی کی طرف سے کرکٹ میچز کے دوران اچھی ڈیوٹی کرنے پر وارڈنز کو شاباش
ٹریفک TVوارڈنز پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔سی پی او احسن یونس
راولپنڈی سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی طرف سے آرمی سٹیڈیم میں زمبابوے پریکٹس سیشن میچز اور ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے قومی T-20 قائد اعظم ٹرافی کرکٹ میچیز کے دوران شہریوں کے لیے بہترین ٹریفک انتطامات فراہم کرنے پرتمام ٹریفک سٹاف کو شاباش دی گئی ۔سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز اسی طرح آنے والے دنوں میں بھی پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ٹریفک وارڈنز کی اچھی کارکردگی ہی انھیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے ،ان کی فرض شناسی ،دیانتداری اور ایمانداری محکمہ پولیس کے تشخص اوروقار کو بحال کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس نہ صرف بہترین انتظامات کر رہی ہے بلکہ آن گراﺅنڈشہریوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے رہنمائی بھی فراہم کر رہی ہے ۔ ان کا یہی جذبہ انھیں دوسروں سے منفرد کرتا ہے۔