02 robbers arrested 21

02ڈکیت گرفتار، ڈکیتی کی واردات کے دوران لوٹی گئی رقم 33 لاکھ 84 ہزار روپے برآمد

راولپنڈی:تھانہ ریس کورس پولیس کی کاروائی، 02ڈکیت گرفتار، ڈکیتی کی واردات کے دوران لوٹی گئی رقم 33 لاکھ 84 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ ریس کورس پولیس کو مدعی زبیر حنیف نے اطلاع دی کہ میرے ساتھ 33 لاکھ 84 ہزار روپے ڈکیتی کی واردات ہوئی،جس کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کیاگیا،سی پی او محمد احسن یونس نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،ایس پی پوٹھوہار کی زیرنگرانی ایس ایچ اوریس کورس اور آئی ٹی ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے ساجد کوہلی گینگ کے 2 ملزمان اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان میں عارف نواز، محمد اشتیاق اور ساجد محمود شامل ہیں،ملزمان سے درست شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران لوٹی گئی رقم 33 لاکھ 84 ہزار روپے برآمد کر لی گئی،ایس پی پوٹھوہار سیدعلی نے بتایاکہ سہولت کار ملزم ساجد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جا چکا ہے،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم جتنا ہی شاطر ہی کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔