RDA 21

آر ڈی اے میں ون ونڈو آپریشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) میں ون ونڈہ آپریشن سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین آرڈی طارق محمود مرتضیٰ، ڈائریکٹر جنرل عمارہ خان، سابقہ ڈی جی آر ڈی اے ندیم احمد آبڑو اور دیگرآرڈی اے افسران نے شرکت کی، چیئرمین آرڈی اے نے ون ونڈہ آپریشن سنٹر کاافتتاح کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب سے میں نے بطور چیئرمین آرڈی چارج سنبھالا ہے تو میری بھر پور توجہ اس کام پر رہی ہے کہ آرڈی اے کے اند ر جدید طرز کا ون ونڈو آپریشن سنٹر قائم ہو جائے، تاکہ لوگ اپنے کاموں کیلئے ہر دفتر چکر نہ لگائیں بلکہ صرف ون ونڈ و آپریشن سنٹر پر اپنی درخوست جمع کروائیں اور اسی دفتر سے اپنے درخواست پر احکامات /فیصلہ کی کاپی حاصل کریں، اسی طرح لوگوں کے کام شفاف طریقہ کار سے ہوسکیں گے، مثلا اگر کسی نے کوئی نقشہ جمع کروانا ہے، کسی نے کوئی پلاٹ ٹرانسفر کروانا ہے یاآرڈی اے سے متعلق کوئی دوسرا کام ہے تو وہ صرف ون ونڈو آپریشن سنٹر سے اپنے کام کے متعلق معلومات لے سکیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ ہم اس عمل کو اور بہتر بنائیں اور یہ سارے کام آن لائن کریں تاکہ عوام الناس کو آرڈی اے کے دفتر آنے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے