cpo 9

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

راولپنڈی : سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد،سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر موقعہ پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات شہریوں کی درخواستوں پر ای۔ٹیگز کے اجراء کو یقینی بنائیں،سی پی او۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے47 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پرقانونی کاروائی کے لیے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی، میری طرف سے مارک کردہ درخواستوں پردی گئی ڈیڈ لائن کے اندر متعلقہ پولیس افسران شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے قانونی کاروائی کریں،دی گئی ڈیڈ لائن میں تاخیر ناقابل برداشت ہے،قانونی کارروائی میں تاخیر کرنے والے پولیس افسران سے جواب طلبی کی جائے گی،سی پی او نے کہاکہ ایس ایچ اوز اورانچارج چوکیات تھانوں اورچوکیوں میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پرای۔ٹیگ نمبرکے اجراء کویقینی بنائیں،شہریوں کی درخواست پر ای۔ٹیگز کااجراء نہ کرنے والے ایس ایچ اوز اورچوکی انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں