Lifter squad 10

ٹریفک پولیس کے لفٹر سکواڈنے ماہ ستمبر میں نو پارکنگ پر10917چالان

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کےلفٹر سکواڈ کے انچارج کمال احمد نے ضلع راولپنڈی کے تمام سرکل میں لفٹر سٹاف کے ذریعے نو پارکنگ ،ڈبل پارکنگ ،غلط پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ ماہ10917گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے۔ انچارج لفٹرسکواڈ کمال احمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر کی شاہراﺅں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور اچھے طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے غلط پارکنگ ،نو پارکنگ ،ڈبل پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ٹریفک پولیس کے لفٹر سکواڈ شہر کی مرکزی شاہراﺅںمری روڈ، اڈیالہ روڈ، راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ ،صدر کینٹ، ٹینچ بازار، چکری روڈاور دیگر کمرشل مقامات پر بلا تفریق کاروائی کر رہے ہیں۔جبکہ ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے۔انچارج لفٹرسکواڈ کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں کسی کو بھی نو پارکنگ اور ڈبل پارکنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے لہذا شہری خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کسی قسم کی قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں