Asif Shafiq Satti 15

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار،،آصف شفیق ستی

کوٹلی ستیاں (عمران ستی) حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اپوزیشن نے خلاف سیاسی مقدمات درج کرنا قابل مذمت ہے آصف شفیق ستی
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آصف شفیق ستی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے غریب عوام تنگ آچکی ہے موجودہ حکومت عوام کے لیے عذاب الہی ثابت ہو رہی ہے حکومتی نمائندوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے صبح وشام صرف اپوزیشن پر تنقید کے باوجود عوام کو یہ حکومت مطمئن نہ کرسکی پیپلزپارٹی نے اپنے دورے حکومت میں ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب عوام اس حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کردی جائے گی موجود حکومت نے غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے پٹرولیم مصنوعات، چینی اور آٹا بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکے ہیں اس وقت پورے ملک میں عوام کے اندر سخت بے چینی پائی جارہی ہے یوٹیلیٹی اسٹور سے چینی آٹا گھی وغیرہ جو سستی ہیں وہ غائب ہیں اور عمران خان ویژن بھی یہی ہے ہمارے ملک میں غریب کوئی نہیں رہے گا اس لیے تمام تر چیزیں عوام کی پہنچ سے وہ دور جا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں