Hamid Akhtar Memorial Shooting 10

حمید اختر میموریل شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

کوٹلی ستیاں (عمران ستی )حمید اختر میموریل شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد یو سی سانٹھ سرولہ تحصیل کوٹلی ستیاں میں کیا گیا۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی این اے ستاون آصف شفیق ستی مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ ہمارے خطہ کوسار کے لیے بہت ضروری ہیں انہوں نے کہا یہ بہت اچھا ٹورنامنٹ تھا فیلڈ لائٹس میں پروگرام کا انعقاد بہت احسن اقدام ہے ہمیں چاہیے اس طرح کے پروگرام ہماری تحصیل کوٹلی ستیاں میں ہونا چاہیے انہوں نے کہا اتنے اچھا گراؤنڈ بنایا گیا اتنے ہی اچھی میچز ہوئے اتنا ہی اچھا کرآؤٹ تھا انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں ورلڈ آرگنائز ٹورنامنٹ تھا نہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ان کے ساتھ تبسم منیرستی فاروق ستی طالب ستی اور دیگر دوستوں کے ہمراہ شرکت کی اور ظفر ستی۔عاصم ستی۔تبسم ستی نفیس ستی شرافت ستی دیگر دوست میچ کے آرگنائزر تھے انہوں نے تمام رہنماؤں اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمارے والی بال کے میچوں میں شرکت کی آنے والی تمام مہمان ٹیم کا بھی شکریہ جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں