Ali Asghar Sati 12

موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی اکثریت غربت کا شکار علی اصغر ستی

کوٹلی ستیاں (عمران ستی ) موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی اکثریت غربت کا شکار ہورہی ہے علی اصغر ستی
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن علی اصغر ستی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ملک میں مہنگائی کا سیلاب آچکا ہے عوام آج بھی نواز شریف کے سنہری دور کو یاد کرتی ہے جب اشیاء خوردنوش عوام کی پہنچ میں تھیں آج عوام کے لیے چینی، آٹا اور روزمرہ کی اشیاء قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں انشاءاللہ اے پی سی کے کامیاب انعقاد کے بعد اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے کارکن اس حکومت کے خلاف عوام کی طاقت کے ساتھ میدان عمل میں ہوں گے اور اس ظالم حکومت کا ملک سے خاتمہ ہوگا پاکستان کی عوام کو احتساب اور نئے پاکستان کے نام پر زیادہ دیر تک جھانسہ میں نہیں رکھا جاسکتا ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ناکام حکومت اس وقت ہے ملک میں کسی جگہ نہ گڈ گورنس ہے نہ ہی مہنگائی پر کنٹرول ہے ہر ماہ عوام پر منی بجٹ کا بم گرایا جاتا ہے سیفد پوش طبقہ بھی غربت کا شکار ہورہا ہے بزنس کمیونٹی بھی اس حکومت سے نالاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں