Islamabad police 9

اسلام آباد پولیس کے 24 سب انسپکٹرز کوگریڈ14سے گریڈ 16میں انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد پولیس کے 24 سب انسپکٹرز کوگریڈ14سے گریڈ 16میں انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی، باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پرڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گریڈ 14کے 24سب انسپکٹرزکو گریڈ 16میں انسپکٹرز کو ترقی دے دی گئی جن کا نوٹیفیکیشن باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیا ،جن کی نئی تعیناتیوں کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے ، آئی جی اسلام آباد نے انسپکٹرز کے رینک پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ افسران محکمے کے لئے ایک مثالی کردار ادا کریں اور محکمہ پولیس کا نام روشن کریں گے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور تندہی سے ادا کریں گے شہریوں کی مدد اور ان کی مشکلات حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں