کوٹلی ستیاں موجودہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب دشمنی کا ثبوت دیا ہے آصف شفیق ستی
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آصف شفیق ستی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ایسا لگتا ہے کہ ساری مافیا کی حکومت ہے آٹا، چینی، بجلی اور ادویات سب کی قیمتوں میں اضافہ کیا حکومت ہی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ہے وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن پر تنقید کرنے کے بجائے کچھ وقت اگر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی نکال لیں تو اس مظلوم قوم پر احسان ہوگا پاکستان کی تاریخ میں ایسی بری معاشی صورتحال کبھی نہ ہوئی آج بنگلہ دیش اور افغانستان کے حالات اور کرنسی ریٹ پاکستان سے بہتر ہیں وزیر اعظم عمران خان کے وہ وزیر جو اقتدار میں آنے سے پہلے دعوے کرتے تھے کہ اس ملک میں عوام کو روزگار ملے گا گھر بنیں گے لیکن اقتدار میں آتے ساتھ عوام سے چھت بھی چھینی گئی بے روزگاری میں اضافہ ہوا مہنگائی میں اضافہ ہوا اس حکومت کی مثال اس صبح کے مرغ کی طرح ہے جو اذان تو دیتا ہے نماز نہیں ادا کرتا عمران خان تقریر تو کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے ہر روز مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام تبدیلی سے توبہ تائب ہونے لگی ہے
