school system 24

العصر سکول سسٹم ڈھانڈہ کی افتتاحی تقریب

کوٹلی ستیاں (عمران ستی ) العصر سکول سسٹم ڈھانڈہ کی افتتاحی تقریب گزشتہ دن ڈھانڈہ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت اعجاز احمد ستّی پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول مری نے کی، تقریب کے مہمانان خصوصی میں رسل خان بابر چیئرمین العصر سکول سسٹم، عمر فاروق ستّی سابق چیئرمین یونین کونسل گہل، عبدالقدوس قریشی ریجنل ہیڈ آفاق، سعید ستّی، شہزاد ذوالفقار ڈائریکٹر العصر سکول پھگواڑی، احمد فاروق ڈائریکٹر العصر سکول سسٹم گہل، عمیر افتخار ڈائریکٹر العصر سکول سسٹم کوٹلی ستیاں، سانول خان ڈائریکٹر العصر سکول سسٹم نیو مری کے علاوہ معززین علاقہ اور والدین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مقررین نے العصر سکول سسٹم کے اغراض و مقاصد اور تعلیم کی اہمیت پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی ترجیح اوّل بچوں کی تعلیم اور تربیت ہونی چاہیے، اہل علاقہ نے ڈھانڈہ میں العصر سکول سسٹم کی برانچ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کو اچھی تعلیم کے لئے دور دراز کے علاقوں میں جانا پڑتا تھا، جو مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی تھا، کیونکہ گزشتہ برسوں میں کہیں ایسے ناگوار واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں والدین کو اپنے بچوں کو کھونا پڑا۔ العصر کے قیام سے بچوں کو مقامی طور پہ معیاری تعلیم ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں