kotli sattian 15

کوٹلی ستیاں کو سیاحتی لحاظ سے اپ گریڈ

راولپنڈی ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی, ایم این اے صداقت علی عباسی اور کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کی صدارت میں کوٹلی ستیاں کو سیاحتی لحاظ سے اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں مدرجہ ذیل فیصلے کے گے.
کوٹلی ستیاں کو سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنانے اور وہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بآسانی رسائی کو یقینی بنایا جائے گا. جس کے لئے سڑکوں کا بہتر حالت میں ہونا ضروری ہے۔
اجلاس میں ہدایت جاری کی گئی کہ میلاد چوک تا گلہڑہ گلی 20کلو میٹر روڈ کی چوڑائی و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
مری و کو ٹلی ستیاں میں بلک واٹر سپلائی کے ذریعے لوگوں کی ضروریات کو پورا کر نے کے لئے پروپوزل آ ئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے جس میں گھریلو صارفین، کمرشل صارف کی تفصیلات اور ان کے لئے مطلوبہ پانی کی مقدار کی تفصیل شامل ہو۔
سالانہ ترقیاتی سکیموں میں شامل روڈز و دیگر مفاد عامہ کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیاجا ئے تاکہ شہری اس سے مستفید ہو سکیں اور مقامی لوگوں کو ز ندگی کی بنیادی سہو لیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا معیار زندگی بھی بلند ہو سکے۔
کو ٹلی ستیاں کے تمام ریسٹ ہاؤسز کو اپگریڈ کیا جائے اور یہ ہدایت جاری کی گئی کہ مری،کہوٹہ و کو ٹلی ستیاں میں کئے جا نے والے تر قیا تی کاموں میں سیاحت اور فاریسٹیشن و قدرتی ماحول اور حسن کو برقرار رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر خصوصی توجہ دی جائے.
سیاحو ں کو نئے سیاحتی مقامات کا موقع دینے کے لئے تحصیل کو ٹلی ستیاں کو مری جیسا سیاحتی مقام بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ مقامی لوگوں کے روزگار کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی بہتر و معیاری تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
سیا حتی لحاظ سے کو ٹلی ستیاں کو بہتر سے بہتر ین بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے نیز یہاں سیا حتی مقامات پر انٹری گیٹ، تاریخ سے آویزاں بورڈز، سیاحوں کے بیٹھنے کے لئے بینچز اور ان کے ساتھ چھتریاں، سائن بورڈز اور کوڑے دانوں کا اضافہ کیا جائے گا اور ویسٹ کلیکشن کا نظام بہتر کیا جائے گا.

اس مو قع پر ایم پی اے واثق قیوم، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نازیہ سدھن, اسسٹنٹ کمشنر زاہد حسین، ایس ای پبلک ہیلتھ اختر عبا سی، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر, و دیگر متعلقہ افسران مو جود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں