Kotli Satyan 10

ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی سے دھیرکوٹ کیٹھوالاں اور دھیر کوٹلی ستیاں کے وفود کی ملاقات

کوٹلی ستیاں ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی سے دھیرکوٹ کیٹھوالاں اور دھیر کوٹ ستیاں کے وفود کی ملاقات, ملاقات میں ایکسین ہائی وے مری کو بھی بلایا گیا تھا.

ملاقات میں دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ موجودہ صوتحال پر بھی ایکسین ہائی وے سے تفصیلات پوچھی گئی. ایکسین ہائی وے نے ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی اور وفد کو تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا کہ مشین کو کمپلین کے مطابق صرف لینڈ سلائیڈنگ کو کلئیر کرنے کے لیے بیجھا گیا تھا, اس کے علاوہ تمام تر افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں.

محکمہ ہائی وے کے ایکسین اور وفد سے تفصیلی مشاورت کے بعد یہ طہہ پایا گیا کہ موجودہ مشین کو فوری طور پر واپس لایا جائے گا اور اگلے چند دنوں میں دوسری مشین کو ارتھ ورک کے لیے بیجھا جائے گا جس کے فنڈز کی فراہمی کو ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی یقنی بنائیں گے.

اس کے ساتھ ساتھ محکمے کو ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی کی طرف سے روڈ کی پختگی کی کاسٹ اسٹیمیٹ بنانے کے لیے لیڑر بھی جاری کر دیا گیا ہے.

مشاورت میں ان عناصر کی سختی سے مزمت کی گئی جنہوں نے عوام کو گمراہ کر کے تشویش اور ستی, کیٹھوال تفرقات پھیلانے کی کوشش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سب کارکنان علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام تر تفریق سے بالا تر ہو کر پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر متحد اور ساتھ مل کر چلیں گے.
اس موقع پر ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی نے وفد کو تمام تر ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ دھیرکوٹ سکول کے لیے 58 لاکھ کے فنڈ منظور ہونے کی نوید بھی سنائی جس پر انشاءاللہ جلد کام شروع ہو جائے گا.

وفد نے ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی کو معملہ حل کرنے, حقائق سے آگاہ کرنے اور برادریوں میں پیدا تشویش کو ختم کرنے پر شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں