CPO Rawalpindi 11

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

راولپنڈی :سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد،مقدمات کی ناقص تفتیش اورشہری کی درخواست پر موثر کاروائی نہ کرنے پر 02 ایس ایچ اوزاورمتعلقہ تفتیشی آفیسرکو شوکاز نوٹسزجبکہ ایس ایچ اوصادق آباد کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم،سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر موقعہ پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے27 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواست پر دادرسی کیلئے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی،مارک کردہ درخواستوں پرقانونی کاروائی کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں تاخیر ناقابل برداشت ہے،سی پی او محمد احسن یونس نے مقدمات کی ناقص تفتیش کرنے پر گوجرخان کے ایس ایچ او،تفتیشی آفیسر اشتیاق اے ایس آئی اورشہری کی درخواست پر موثر کاروائی نہ کرنے پرتھانہ مورگاہ کے ایس ایچ اوکوشوکاز نوٹسزجبکہ ایس ایچ او صا د ق آبادکو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ اوز اورانچارج چوکیات تھانوں اورچوکیوں میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پرقانونی کاروائی کو یقینی بنائیں،مقدمات کی ناقص تفتیش انصاف کے حصول کے لیے رکاوٹ کا باعث ہے،مقدمات کی ناقص تفتیش کرنے والے تفتیشی افسران اورمتعلقہ ایس ایچ اوزکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں