rawalpindi police 8

راولپنڈی پولیس کا شراب فروشوں اور شرابیوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن

راولپنڈی پولیس کا شراب فروشوں اور شرابیوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،14ملزمان گرفتار،60لیٹر سے زیادہ شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا شراب فروشوں اور شرابیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان ظفر اور رنجت کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے20لیٹر شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ او نیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان زوہیب عباسی اور محمد سلیمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے10 لیٹر شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ ا وپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالقرنین کو گرفتا رکر لیا، ملزم کے قبضہ سے10لیٹر شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان شفیق اور توقیر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے20لیٹر شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان ارباز خان، عالیان،سیام اور شہریار کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے05لیٹر شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم تیمور طارق کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے03لیٹر شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عاصم اور وسیم سجاد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے02بوتل شرب برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی او ر شراب سپلائی گھناؤنے جرائم ہیں،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نے نمٹاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں