Motorcyclists 7

ٹریفک پولیس راولپنڈی کی موٹر سائیکل سواروں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔موٹر سائیکل سوار دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ اور سائیڈ مرر کا استعمال کریں۔ہیلمٹ اور سائیڈ مرر کا استعمال آپ کے سفر اور زندگی کو کافی حد تک محفوظ بناتا ہے۔ون ویلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے جس کی وجہ سے آپ کسی معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں اور آپ کو کسی قسم کی قانونی کاروائی کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے لہذا موٹر سائیکل کی آلٹریشن نہ کروائیں اور ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ سے گریز کریں ۔بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانا جرم ہے لہذا موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کروائیں اورنمونہ کے مطابق نمبر پلیٹ لگائیں۔دو سے زائد شخص موٹر سائیکل پر سوار نہ ہوں اور دوران ڈرائیونگ لائن اور لین کی پابندی کریں ،پیدل چلنے والے لوگوں کے حقوق کا خاص خیال رکھتے ہوئے زیبرا کراسنگ پر کھڑے نہ ہوں۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ایجوکیشن ونگ کے ذریعے گاہے بگاہے سکول ، کالج، یونیورسٹیزکے علاوہ سرکاری وپرائیوٹ محکموں کے علاوہ شاہراہوں پر ٹریفک سیمینار اور پمفلٹ کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین میں زیادہ سے زیادہ ٹریفک شعور اجاگر کیا جا رہا ہے تا کہ شاہراہوں پر ٹریفک نظم و ضبط کو پہلے سے زیادہ بہتر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں