Sunni and Jamaat scholars 15

علمائے اہلسنت وجماعت اسلام آباد کی اہم پریس کانفرنس

اسلام آبادعلمائے اہلسنت وجماعت اسلام آباد کی اہم پریس کانفرنس نواحی علاقہ ترلائی کلاں عابد میرج میں منعقد ہوئی منعقدہ پریس کانفرنس میں اہلسنت وجماعت کے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے جو غیرت و حمیت کادرس دیتا ہے قرآن پاک کی عزت واحترام ہی دنیا میں امن کاسبب بن سکتا ہے انکا کہنا تھا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی عالمی امن کو تباہ کرنے اور مسلمانوں کی غیرت و حمیت پر حملہ ہے حکومت پاکستان فوری اقدامات اٹھائے تحریک لبیک پاکستان کے اسلام آبادسے ناظم اعلی چوہدری رضوان احمد سیفی نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحمت عالم تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی مقدس کتاب قرآن پاک کی عزت و احترام کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان عالمی سطح پر اپنا اہم کردار ادا کرے وزیر خارجہ کا صرف بیان کافی نہیں بلکہ وزیر اعظم پاکستان مدینے کی ریاست بنانے والے نعرے کی پاسداری کرتے ہوئے خارجہ پالیسی کے ذریعے مناسب فورم پر مذید اقدامات کریں انکا مزید کہنا تھا کہ ملک میں گروہی وطبقاتی جنگ کو ہوا دینے کے لیے حضور اقدس کے صحابہ کرام بالخصوص افضل البشر بعد الانبیاء حضرت سیدنا صدیق اکبرکے سراپا اقدس پر زبان درازی کرنے والے کو فوری گرفتار کیا جائے گستاخ صحابہ آصف علوی دینی و قومی مجرم جس پر مقدمات کا اندراج ہوچکا ہے کو انٹرپول کے ذریعے ملک میں واپس لاکر فوری قرار واقعی سزا دی جائے علمائے اہلسنت وجماعت کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو طبقاتی اور گروہی فسادات کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کو فوری لگام ڈالیں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ اسلام کے کردار کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے یزید اور اسکے حمایتیوں کو ملک میں فسادات نہیں پھیلانے دیں گئے اہلبیت سے محبت ایمان کا اہم جزو ہے اہلبیت سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا اہلسنت وجماعت کا ہر ایک فرد نبی ؐپاک کی ہر نسبت کا احترام کرتا ہے صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والے کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں انکا کہنا تھا کہ صحابہ کرام واہل بیت اطہار کا بغض رکھنے والے اور انکی شان میں گستاخی کرنے والوں کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مفتی محمد سعید امیر تحریک اصلاح پاکستان نے کہا کہ علمائے اہلسنت علماء اہلسنت کی بلا جواز گرفتاریاں کر کے اہلسنت کودیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے بلاجواز گرفتاریاں قابل مذمت ہے جنکو فوری بند کیا جائے جبکہ بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی ذیادتی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تمام تر ان واقعات کی ذمہ داری ماضی کی حکومتوں پر ہے اگر ماضی میں سخت سزائیں دی جاتی تو آج ایسے واقعات رونما نہ ہوتے مفتی علامہ وقار مدنی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک دشمن عناصر شعیہ سنی کارڈ استعمال کرتے ہوئے ملک انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری حرکت میں آکر ایسے ملک دشمن عناصر کیخلاف آپریشن کریں پریس کانفرنس میں امیر تحریک اصلاح امت پاکستان مفتی محمد سعید،صدر سنی تحریک اسلام آباد علامہ محمد وسیم،رہنما تحریک لبیک اسلام راولپنڈی محمد وقار مدنی،ناظم اعلی تحریک لبیک اسلام آباد چوہدری رضوان سیفی کے علامہ دیگر علمائے کرام اہلسنت نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں