Smoke 13

سموگ کنٹرول کے پیش نظر دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز

راولپنڈی چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے تما م سرکل انچارجز نے اپنے سرکل میں فضائی آلودگی اورسموگ سے بچاﺅ کے حوالے سے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے تما م سرکل انچارجز کو ہدایات جاری کیں کہ سموگ کے اثرات کوکم کرنے کے لیے ٹو سڑوک رکشہ سمیت دیگر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں سے فضائی آلودگی (سموگ)پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ٹریفک حادثات اورانسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دھواں ماحول اور انسان دونوں کے لیے سخت نقصان دہ ہے کیونکہ دھواں دینے والی گاڑیاں نہ صرف ماحول کو آلودہ کرتی ہیں بلکہ اس سے بیماریاں پھیلنے کے امکانات بھی کئی گناہ بڑھ جاتے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے نے انچارج ایجوکیشن ونگ کوبھی خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور بلخصوص اڈہ جات میںگاڑی کے ڈرائیورز کوفضائی آلودگی اور سموگ سے پیدا ہونے والے نقصانات اور اس سے بچاﺅ کے متعلق آگاہی فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں