car 10

پچیس لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑی بر آمد کر لی

راولپنڈی:تھانہ پیر ودہائی پولیس کی کاروائی، شوروم سے گاڑی امانتا حاصل کر کے اپنے لین دین کے معاملات میں گاڑی کو گروی رکھوانے والا ملزم گرفتار،گاڑی برآمد۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ پیرودھائی پولیس کو راشد محمود نے درخواست دی کہ ولید بٹ نے اس سے گاڑی رینٹ پر لی اورآج تک نہ گاڑی واپس کی اورنہ ہی گاڑی کارینٹ دیا،ولید بٹ نے اس کی گاڑی لین دین کے سلسلہ میں اپنے دوست اسامہ کے ساتھ ملکر کر کسی کے پاس رہن رکھوائی ہوئی ہے،جس پر تھانہ پیرودھائی میں مقدمہ درج کیاگیا،ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کرنے والے ملزم ولید بٹ کو گرفتارکرکے پچیس لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑی بر آمد کر لی،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی راول،ایس ایچ اوپیردوھائی اورپولیس ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی پولیس عوام کی جان ومال کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،نوسربازوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں