MPA 13

ایم پی اے میجر(ر) لطاسب ستی سے لوئر گہل اور پڑھنہ کے معززین علاقہ کی ملاقات

کوٹلی ستیاں (عمران ستی) ایم پی اے میجر(ر) لطاسب ستی سے لوئر گہل اور پڑھنہ کے معززین علاقہ کی ملاقات
لوئر گہل لنک روڈ کے لیے جلد فنڈ مہیا کریں گے لوئر بیلٹ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے میجر (ر) لطاسب ستی
ایم پی اے میجر لطاسب ستی کی غوری ٹاون میں راجہ بابر ستی کے آفس می‍ں لوئر بیلٹ سے آئے ہوئے معززین علاقہ سے ملاقات میں حاجی محمد زراب، فیصل ستی ،داود ستی ،اخلاق ستی ،فیاض ستی ،پرویز ستی ،یاسر ستی ودیگر شامل تھے اس موقع پر لوئر گہل میں اپنی مدد آپ کے تحت پل بنانے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور گہل کے معززین علاقہ کو یقین دلایا کہ جلد انشاءاللہ آپ کی روڈ کے لیے فنڈ منظور کروا کر جاری کیے جائیں گے تاکہ یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور عوام کو بہترین سہولیات میسر آسکیں اس کے علاوہ پڑھنہ سے آئے معززین علاقہ عبدالرحمن و دیگر سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی مکمل بحالی اور امداد کے لیے ہم کوشاں ہیں جلد انشااللہ متاثرین کو بھی امداد فراہم کردی جائے گی
مزید میجر (ر) لطاسب ستی کا کہنا تھا کہ کوٹلی ستیاں اور مری کے لوئر بیلٹ کے تمام علاقوں کو پہلے پسماندہ رکھا گیا اس کا مجھے احساس ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ اس علاقہ کو زیادہ سے زیادہ فنڈ مہیا کیے جائیں اور اس علاقہ کی محرومی دور ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں