Sanaullah Sati 30

ہمارا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہمارے جدوجہد صرف اپنی کوٹلی ستیاں کے لیے ہے ثناءاللہ ستی

کوٹلی ستیاں (عمران ستی) ہمارا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہمارے جدوجہد صرف اپنی کوٹلی ستیاں کے لیے ہے ثناءاللہ ستی
5 ستمبر کی ہڑتال کی کامیابی پر تمام سیاسی جماعتوں اور صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سنی بھائی
سیاسی و سماجی رہنما راجہ ثنا اللہ ستی عرف سنی بھائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ہمارا تعلق ارض ستیاں سے ہے ہماری تمام جدوجہد کوٹلی ستیاں کے حقوق کے لیے ہے
5 ستمبر کی ہڑتال کوٹلی ستیاں کی تاریخ میں ایک بہت بڑا معرکہ ہے اس دوران تمام سیاسی جماعتوں اور میڈیا نے بہت مثبت کام کیا ہماری منتخب نمائندوں سے اپیل ہے کہ کوٹلی ستیاں کے لیے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کروائیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبے شروع کیے جائیں کوٹلی ستیاں ایک پسماندہ تحصیل ہے اس کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا اس لیے اب وقت آچکا ہے کوٹلی ستیاں کو ترقی دی جائے ہمیں اپنا علاقہ بہت عزیز ہے جب بھی ہماری عوام کو ہماری ضرورت ہوگی ہم ہمیشہ حاضر ہوں گے ہڑتال میں تمام سیاسی جماعتوں، اپنے بزرگوں، صحافی برداری اور دوستوں کا شکرگزار ہوں جن سب نے مل کر کوٹلی ستیاں کے لیے آواز اٹھائی اور ہم امید کرتےہیں حکومت اپنے وعدے کی پاسداری کرے گی اور مقرر وقت میں ترقیاتی کام شروع ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں