news long 14

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا کالے پیپر والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی

راولپنڈی چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے موجودہ ملکی صورت حال اورسکیورٹی کے پیش نظر کالے پیپر والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کا آغاز کر دیا۔چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی نے تمام سرکل کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کاروائی کی جائے جس سلسلے میں سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دے دیے گئے ہیں جو راولپنڈی کی شاہراہوں پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی بھر پور کاروائی کررہے ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نیو ٹاﺅن ملک عظمت کا کہنا تھا کہ ملکی صورت حال اور سکیورٹی کے پیش نظر سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ اگست میں بھی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے دوران 1270گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے اور متعدد کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں